شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ریحام خان طلاق کو پروڈکٹ بناکرذاتی زندگی کی مارکیٹنگ کرناچاہتی ہے: سردار آصف احمد علی

ریحام خان طلاق کو پروڈکٹ بناکرذاتی زندگی کی مارکیٹنگ کرناچاہتی ہے: سردار آصف احمد علی

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) ریحام خان طلاق کو پروڈکٹ بنا کرذاتی زندگی کی مارکیٹنگ کرنا چاہتی ہے، ریحام خان کی کتاب کی ٹائمنگ بہت اہم ہے، الیکشن سے پہلے کتاب کی اشاعت کا مقصد عمران خان کو نقصان پہنچانا ہے،عمران خان کی سابقہ اہلیہ میں تھوڑی سی بھی قدغن ہوتی تو یہ ان کا ذاتی معاملہ تھا میاں بیوی کے معاملات کیا ہوتے ہیں، قوم کواس سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ،ان خیالات کا اظہار سابقہ وزیر خارجہ و ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف این اے 137سردار آصف احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ طلاق ریحام خان کے ساتھ افسوس ناک عمل تھا جسے انہیں بھول جانا چاہئے تھالیکن وہ اپنی طلاق کو فلیکس بنا کر دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں،اس کتاب سے قوم کو کوئی سرو کار نہیں، کتاب کی اشاعت سے پانی ، بجلی ، لاء اینڈ آرڈر، ماحولیات،ملازمت وغیرہ کا کوئی مسلہ حل نہیں ہونا ، عمران خان نے ایک بار بھی اس کتاب کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا،وہ بڑے مہذب طریقے اور صبر سے برداشت کر رہے ہیں،سردار آصف احمد علی نے مزید کہا کہ کتاب کی اشاعت سے پہلے اس قدر پروپیگنڈا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہے،جو لوگ اقامہ اور پانامہ والے ہیں وہ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں،جو لوگ باپ کی قبر کو کہتے ہیں کہ اس نے منی لارڈنگ کی ہے، اس قبر نے ٹیکس چوری کیا، ان لوگو ں سے کوئی بھی بات بعید نہیں ہے،

error: Content is Protected!!