شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عید میں دو دن بقایا اورپیف نےاپنےپارٹنرز کو فنڈ ابھی تک مہیا نہیں کیے

عید میں دو دن بقایا اورپیف نےاپنےپارٹنرز کو فنڈ ابھی تک مہیا نہیں کیے

لاہور(نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن کے پارٹنر ذلیل و خوار ہوگئے۔ عید الفطر قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہے مگر ابھی تک پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنرز کو فنڈز جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے پنجاب بھر کے پیف سکولز اپنے سٹاف کو تنخواہ نہیں دے سکے۔ پیف پارٹنرز نے اپنے ایم ڈی طارق محمود سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فنڈ دے گی تو ہم ایشو کریں گے۔ پیف پارٹنرز نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ہمیں عید میں دو دن رہ گئے اور ابھی تک پے منٹ نہی ملی جس کی وجہ سے ہمارے سکول کاسٹاف اور ہماری عید کی خوشیاں ماند پڑ سکتی ہیں۔ لہذا پیف پارٹنرز کو بھی فی الفور پے منٹ مہیا کی جائے تاکہ ان کے بچے بھی عید کی خوشیاں دوبالا کرسکیں۔ پیف پارٹنرز نے کہا کہ اگر ہمیں فنڈ نہ ملے تو ہم عید کے دن پیف آفس کے باہر منائیں گے۔

error: Content is Protected!!