شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان میں دو عید منانے کی روایت برقرار،پشاورمیں عیدالفطر منانے کا اعلان

پاکستان میں دو عید منانے کی روایت برقرار،پشاورمیں عیدالفطر منانے کا اعلان

پشاور(پاک نیوز) خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا۔غیر سرکاری طور پر خیبر پختونخوا میں آج بروز جمعہ عیدالفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پشاور میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں مفتی پوپلزئی کی زیر صدرات ہوا۔ اجلاس میں دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی کو صوبے بھر سے چوالیس سے زائد شہادتیں موصول ہوئے جن میں سفید ڈھیری سے دو، بڈھ بیر سے چار خواتین، رستم مردان پانچ، بنوں سات، مالاکنڈ دس، متنٰی تین، تخت آباد دو، شبقدر گیارہ، تیمرگرہ چار، شوے اڈہ صوابی چھ، لنڈی کوتل بارہ، سرائے نورنگ سے دس شہادتیں موصول ہوئیں۔کمیٹی کو پہلی بار دس خواتین کی شہادتیں بھی موصول ہوئیں۔جن کا جائزہ لینے کے بعد عید کمیٹی نے عیدالفطر کا اعلان کیا۔ آج بروز جمعہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

error: Content is Protected!!