شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:پوری قوم محترمہ کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعاگوہے:اصغرمجید

لاہور:پوری قوم محترمہ کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعاگوہے:اصغرمجید

لاہور(امتیاز شاکر) سینئررہنماپاکستان مسلم لیگ ن اوراُمیدوارپی پی 169اصغرمجید(گجومتہ)نے کہاہے کہ پوری قوم محترمہ کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعاگوہے،اللہ تعالیٰ قائد قوم میاں نوازشریف کی اہلیہ کومکمل صحت والے لمبی عمرعطافرمائے اورجلدوطن واپس آکرہمارے درمیان زندگی گزاریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن قوم کی امیدوں کاواحد مرکزہے۔سائیکل پردفترآنے کاکہہ کرخصوصی طیارے پرسفرکرنے والے الزام نیازی کی شاہانہ طرززندگی میں کسی مقام پربھی سادگی نظرنہیں آتی۔عوام پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آئندہ الیکشن میں دوتہائی سے زیادہ برتری حاصل کریں گے اورپاکستان کی ترقی اورخوشحالی کاسفرجاری رہے گا۔اناڑی اورکھلاڑی قبل وقت ہی پِٹ چکے ہیں،اُن کے قول وفعل کاتضادعوام کے سامنے آچکاہے،یوٹرن خان کے نزدیک زلفی بخاری کی آف شورکمپنیاں حلال ہیں جبکہ میاں نوازشریف کی جن کمپنیوں کاوجودتک نہیں ہے اُن کاالزام لگاکرقوم کوگمراہ کرنے والوں کوقوم ہرگزمعاف نہیں کرے گی۔آئندہ الیکشن میں عوام الزام خان اورزرداری ٹولے کو مستردکردیں گے

error: Content is Protected!!