شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

ماسکو(نمائندہ سپورٹس) فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا جس میں کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔دوسرے میچ میں پولینڈ کا مقابلہ سنیگال سے رات آٹھ بجے ہوگا جبکہ روس اور مصر کی ٹیموں کا ٹاکرا رات گیارہ بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے روس میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کیخلاف اضافی ٹائم میں گول اسکور کرکے دو ایک سے فتح حاصل کرلی۔ کھیل کے گیارہویں منٹ میں ہیری کین نے انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول اسکور کیا۔ جسے تیونس کے کھلاڑی فرجانی ساسی نے پینتیس ویں منٹ میں برابر کردیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک سے برابر تھا۔ کھیل کے اضافی وقت میں ہیری کین نے دوسرا اور فیصلہ کن گول اسکور کرکے انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ گروپ ایف میں شامل سوئیڈن اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے گئے لیکن کسی ٹیم کو کامیابی نہ ملی۔دوسرے ہاف میں میچ کے 65ویں منٹ میں سوئیڈن کے کپتان اینڈریو گرینڈوسٹ نے پینلٹی پر گول کر کے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی۔سوئیڈش ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔گروپ جی کے پہلے میچ میں بیلجیئم نے پاناما کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔ کھیل کے سینتالیس ویں منٹ میں ڈرائز مارٹنز نے بیلجیئم کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔ انہتر ویں منٹ میں رومیلو لوکاکو نے دوسرا گول داغ کر ٹیم کی برتری دو صفر کردی۔پچھتر ویں منٹ میں لوکاکو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے تیسرا گول اسکور کیا۔ بیلجیئم کی ٹیم پاناما کو تین صفر سے مات دینے میں کامیاب ہوئی

error: Content is Protected!!