شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / 5سال کی عمر سے گارہی ہوں ‘ گلوکار ہ لتا منگیشکر

5سال کی عمر سے گارہی ہوں ‘ گلوکار ہ لتا منگیشکر

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کی معروف و لیجنڈ گلوکار ہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے والد کے کہنے پرانہی سے گانا سیکھا ہے اور 5سال کی عمر سے گارہی ہوں ۔ لتا منگیشکر کا کہناتھا کہ میرے والد نے مجھے ایک بار گانا گاتے سنا تو انہوں نے کہا کہ تم گانا سیکھو، میرے والد ان کی ایک ڈرامہ کمپنی بھی تھی ۔ہمارے زمانے میں گانا گانے کے لئے اردو سیکھنا پڑتی تھی لیکن میں کبھی سکول نہیں گئی اور ہر زبان میں سیکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ 5سال کی عمر سے گارہی ہوں ، شروع میں مجھے کہا گیا کہ آپ کی آواز فلموں میں گانے کے لئے ٹھیک نہیں اور پھر ماسٹر غلام حیدر نے میرا پہلا گانا ریکارڈ کیا ۔ آج والدین کی دعاؤں سے اس مقام پر ہوں ، ان دعاوں کی وجہ سے سب کچھ ملاورنہ ایک عام انسان ہوں

error: Content is Protected!!