شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تحریک انصاف کے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری

تحریک انصاف کے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ، عمران خان (آج) سرگودھا،3اور4جولائی کو کراچی ، 5جولائی کو صوابی اور چارسدہ میں جلسہ کریں گے ۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ۔ پارٹی چیئرمین عمران خان 2جولائی کو سرگودھا،3اور4جولائی کو کراچی ، 5جولائی کو صوابی اور چارسدہ ، 6جولائی کو سوات، 7جولائی کو جہلم اور گجرات،8جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور،9اور10جولائی کواندرون سندھ میں جلسہ کریں گے ۔ رحیم یار خان میں 11جولائی کو ،گوجرانوالہ اور قصور میں 12جولائی کو 13جولائی کو راولپنڈی ،14جولائی کو پشاور اور مردان ،15جولائی کو سیالکوٹ اور فیصل آباد ،18اور19جولائی کو لاہور ، 20جولائی کو بہاولپور اور ملتان، 21جولائی کو دوبارہ لاہور ،22جولائی کو کراچی اور 23جولائی کو اسلام آباد میں تحریک انصاف جلسے کرے گی

error: Content is Protected!!