شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکا اپنا یوم آزادی آج منائے گا

امریکا اپنا یوم آزادی آج منائے گا

نیویارک(ڈیسک نیوز) امریکا اپنا یوم آزادی آج منائےگا۔ سرحدوں سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے امریکا کے یوم آزادی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔امریکا میں یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ کینیڈا سے ملنے والی سرحد پر چیک پوائنٹس پر کینیڈا سے آنیوالے ہر شہری سے سوالات کئے جارہے ہیں۔ سوالات کا جواب نہ دینے پر انہیں حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ اسرائیل سمیت دیگر ممالک میں بھی امریکی سفارتخانوں میں یوم آزادی کی تقریبات ہوں گی۔امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔ مملکتِ سعودی عرب کے فرمانروا، عوام اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر، حکومت اور عوام کے لیے گرم جوشی کے ساتھ تہنیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امریکا نے چار جلائی سترہ سو چھہتر میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  پہلاٹی ٹونٹی میچ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دے دی