شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / انتخاب کیلئے احتساب میں نرمی ناقابل فہم ہے ۔محمدناصراقبال خان

انتخاب کیلئے احتساب میں نرمی ناقابل فہم ہے ۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر،ناصرچوہان ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ انتخاب کیلئے احتساب میں نرمی ناقابل فہم ہے،حالیہ اعلان واپس لیاجائے۔کسی بھی بدعنوان کامقام منتخب ایوان نہیں بلکہ زندان ہوتاہے،کرپشن روکنے کیلئے چوروں کاراستہ روکناہوگا۔انتخابات میں عجلت مناسب نہیں،بے رحم احتساب تک انتخاب ملتوی کردیاجائے ۔نیب حکام نے چوروں کوالیکشن تک تحقیقات سے استثنیٰ د یاجس پرعوام میں غم وغصہ اور اضطراب پیداہونافطری امر ہے۔نیب کے متنازعہ فیصلہ سے اس کی ساکھ راکھ کاڈھیر بن جائے گی۔ہماری ریاست اورقومی سیاست چوروں اورلٹیروں کی منتخب ایوانوں میں رسائی کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔اگرنیب انتخابی امیدواروں کااحتساب نہیں کرسکتا تومنتخب ہونے کے بعد ان کاخاک محاسبہ کرے گا ۔جو انتخابی امیدواراپنے خلاف چارج شیٹ کے سبب نیب کومطلوب ہیں انہیں ایک دن تو درکنارایک پل کی مہلت بھی انصاف کیلئے مہلک ہوگی ۔وہ بااثرلوگ جوبدعنوانی میں ملوث ہیں ان کادوسروں سے زیادہ سخت احتساب کیاجائے۔ملزمان کو نیب کی کلین چٹ کے بغیر انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ نیب حکام کو ایڈن ہاؤسنگ گروپ کے سینکڑوں متاثرہ خاندانوں کی تحریری شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن ہنوزان بیچاروں کی دادرسی نہیں ہوئی ۔نیب حکام ایڈن فراڈ کے متاثرہ خاندانوں کوپلاٹ الاٹ کرانے کیلئے اپنے قانونی اختیارات اور اثرورسوخ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ایڈن فراڈ سے متاثرہونیوالے شہری مسلسل کئی برسوں سے انصاف کیلئے نیب حکام کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔نیب ایڈن گروپ سمیت شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنیوالے ہر بااثرلینڈمافیا کیخلاف سخت ترین ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کاخواب شرمندہ تعبیر کرنا شہریوں کابنیادی ہے مگر ایڈن ہاؤسنگ گروپ نے یہ خواب چکناچورکردیا۔بدنیت اوربدعنوان ایڈن ہاؤسنگ گروپ کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایڈن فراڈ کے متاثرین کو ان کے پلاٹوں کیلئے ٹائم فریم د ے ۔

error: Content is Protected!!