شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:بااثر نوجوانوں نے بس میں سیٹ نہ رکھنےپرکنڈیکٹرکو جان سے مارڈالا۔

بھائی پھیرو:بااثر نوجوانوں نے بس میں سیٹ نہ رکھنےپرکنڈیکٹرکو جان سے مارڈالا۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بااثر نوجوانوں نے بس میں سیٹ نہ رکھنے پر کنڈیکٹر کو جان سے مارڈالا۔مقدمہ درج۔مقتول کے بھائی رمضان کے مطابق وہ بس نمبرVRS:537پرڈرائیور نذیر احمد بھائی اقبال اور ہیلپر مزمل کے ہمراہ سواریاں لیکر بورے والا سے سیالکوٹ جاررہے تھے کہ اڈہ سرائے چھینبہ پرچائے کے ہوٹل مالک رانا وقاص عرف وکی نے فون پر سیٹ رکھنے کیلئے کہا تاہم بس میں سیٹ نہ ہونے پر سیخ پا ہوگیا اور اپنے ساتھیوں رانا افضال عرف جانی وغیرہ کے ہمراہ بس روک کر ڈنڈوں کے ساتھ مقتول کنڈیکٹر55سالہ اقبال اور ہیلپر مزمل وغیرہ کو پیٹنا شروع کردیا۔سر میں ڈنڈے لگنے سے اقبال بے ہوش ہوگیا جسے جناح ہسپتال لاہور لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس تھانہ صدر نے رمضان کی مدعیت میں چار افراد کے کلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

error: Content is Protected!!