شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی نوازشریف کیخلاف میدان  میں آگئی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی نوازشریف کیخلاف میدان  میں آگئی

اسلام آباد(پاک نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی نوازشریف کیخلاف میدان  میں آگئی ، برطانوی حکومت سے سابق وزیر اعظم پاکستان  کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے لندن میں نواز شریف کی 4 جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ اگر ثابت ہوگیا کہ جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں تو ضبطی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یو کے ایڈووکیسی کی سربراہ ریچل ڈیویز ٹیکا نے کہا کہ یہ اہم ٹیسٹ ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز نوازشریف ،مریم نوازاور انکے شوہر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں کل سزا سنائی تھی۔

error: Content is Protected!!