شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم

سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم

اسلام آباد (ڈیسک نیوز)سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دو پاکستانی شہریوں آدم خان ولد ایاس خان اور اسد محمد ولد یوسف جان کو قتل و غارتگری ، چوری و لوٹ مار کیلئے گروہ تشکیل دینے اور غیر ملکیوں کے قتل کرنے ، لوٹنے پر سزائے موت دیتے ہوئے ان کے سر قلم کر دئیے گئے۔ یہ دونوں غیر ملکیوں کو دھوکے سے بلا کر لوٹنے کے بعد قتل کر دیتے تھےاور ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینک کر فرار ہو جاتے تھے۔ سعودی سکیورٹی فورس نے وارداتیں سامنے آنے پر ان افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ پوچھ گچھ کے بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھوں ۔ عدالت میں الزام ثابت ہونے پر دونوں پاکستانی شہریوں کو حد الحرابہ یعنی سزائے موت (سر قلم) کی سزا سنائی گئی تھی۔ دونوں ملزمان نے سزا کے خلاف اپیلٹ کورٹ اور سعودی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی تھی جہاں دونوں عدالتوں نے انکی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

error: Content is Protected!!