شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوازشریف اورمریم نواز کا 13 جولائی کولاہور آنے کا فیصلہ،ٹکٹ ہولڈر استقبال کریںگے

نوازشریف اورمریم نواز کا 13 جولائی کولاہور آنے کا فیصلہ،ٹکٹ ہولڈر استقبال کریںگے

لاہور (نمائندہ پاک نیوز ) نوازشریف اور مریم نواز کا 13 جولائی کو اسلام آباد کی بجائے لاہور آنے کا فیصلہ، ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو 13 جولائی کو نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کا حکم، استقبال کے انتظامات کے معاملات حمزہ شہباز سنبھالیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 13 جولائی کو ملک واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، تاہم اب ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی، لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے۔ اس سے قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کا وکلاء جائزہ لے رہے ہیں اور ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے۔

error: Content is Protected!!