شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کا ائر پورٹ پر والہانہ استقبال کرے گی

بھائی پھیرو:مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کا ائر پورٹ پر والہانہ استقبال کرے گی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کا ائر پورٹ پر والہانہ استقبال کرے گی،اسمبلی ممبران نے تیاریاں شروع کردیں اور استقبال میں زیادہ سے زیادہ تعداد کو زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ جمعہ کو مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کا ائر پورٹ پر والہانہ استقبال کرے گی،اسمبلی ممبران نے تیاریاں شروع کردیں ہیں اس سلسلے میں مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈروں نے اپنی الکشن مہم ملتوی کرکے اپنی ساری توجہ آئندہ جمعہ کو لاہور ائر پورٹ پر اپنے قائد نواز شریف کے استقبال پر مرکوز کر دی ہے اور اپنے کارکنوں کو لاہور لیجانے کیلیے سردھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔پتہ چلا ہے کہ علاقے بھر کے نون لیگی چئیرمینوں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاہور لیجائیں کیونکہ یہ مسلم لیگ لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے۔

error: Content is Protected!!