شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ضلع قصور سےمسلم لیگ ن کے 50ہزار افراد استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے

ضلع قصور سےمسلم لیگ ن کے 50ہزار افراد استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ضلع قصور سے مسلم لیگ ن کے پچاس ہزار افراد نوز شریف کے استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے۔رکاوٹیں ڈالی گئیں تو دمادم مست قلندر ہوگا۔مسلم لیگی رہنما۔امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا۔انتظامیہ ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے مقامی رہنما تنویر نے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا ضلع قصور سے پچاس ہزار سے زاید افراد لاہور ائیر پورٹ پہنچین گے اور نواز فیملی کا والہانہ استقبال کریں گے،انہوں نے وارننگ دی کہ اگر انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالیں تو ہر جگہ دمادم مست قلندر ہوگا۔در ایں اثنا با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے ائر پورٹ پر عوام کے پہنچنے کو روکنے کیلیے مسلم لیگ نون کے سرگرم ورکروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں اور کریک ڈاؤن کرکے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ،اسی لیے مسلم لیگ کے عہدیدار گرفتاریوں کے ڈر سے روپوش ہو گئے ہیں۔

error: Content is Protected!!