شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اکرم درانی کی گاڑی پر بنوں کے علاقہ اویز میں ہشگردوں کاحملہ

اکرم درانی کی گاڑی پر بنوں کے علاقہ اویز میں ہشگردوں کاحملہ

اسلام آباد (بیوروچیف )جے یو آئی (ف )کے رہنما اکرم درانی کی گاڑی پر بنوں کے علاقہ اویز میں ہشگردوں نے بم حملہ کیا ہے جس میں وہ قدرتی طور پر محفوظ رہے تاہم اس دھماکہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق اکرم خان درانی انتخابی جلسے میں شرکتکے لیے جارہے تھے کہ حوید کے علاقے میں ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خرم رشید نے بم دھماکے میں اکرم خان درانی کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔دھماکے کی اطلاعات ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق اکرم خان درانی پر خودکش حملہ کیا گیا اور حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں 3افراد کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

error: Content is Protected!!