شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / شہری پانی جبکہ سیاستدان ووٹ مانگ رہے ہیں۔صراقبال خان

شہری پانی جبکہ سیاستدان ووٹ مانگ رہے ہیں۔صراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر،ناصرچوہان ، ممتازاعوان ، محمدشاہدمحمود، صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ شہری اپنے بچوں کی زندگی بچانے کیلئے پانی جبکہ سیاستدان اپنے اقتدار کیلئے ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ لاہوراورکراچی سمیت بڑے شہروں میں پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کیلئے شہریوں کوشدیددشواری کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔آبادی کے تناسب سے مختلف آبادیوں میں نصب فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔اقتدارپرست سیاستدانوں کیلئے ریاست اور جمہورسے نام نہادجمہوریت زیادہ اہمیت اختیارکرگئی ہے۔اقتدارپرست سیاسی قیادت سے نجات کیلئے عوام کوشخصیت پرستی چھوڑناہوگی۔ ملک وقوم کودرپیش مختلف اندرونی وبیرونی خطرات اوربحرانوں کے باوجودسیاسی قیادت کی ترجیحات دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسوروتا ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسان اوران کے بنیادی حقوق بہت پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ سیاستدان اقتدار کے پیچھے دوڑتے دوڑتے بہت دورنکل گئے ہیں ۔کوئی سیاستدان عوامی ایشوزپربات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیا ستدان انتخابی سرگرمیوں میں محو ہیں جبکہ بھارت کی آبی جارحیت میں مزیدشدت آگئی ہے۔سیاسی قیادت کو بلیم گیم چھوڑکراپنی توپوں کارخ بھارت کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے،لندن میں دوپارٹیوں میں حامی ایک دوسرے پرکیچڑاچھالنابندکرکے بھارتی بربریت کیخلاف پرامن احتجاج کریں ۔انہوں نے کہا کہ پانی بحران کوسنجیدگی سے لیااوراس کاپائیدارحل تلاش کیا جائے۔ عالمی ضمیر کے دیکھتے دیکھتے بھارت نے دھڑلے سے پاکستان کاپانی بندکردیا ۔انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے دوہرے معیار نے بدمست بھارت کونڈرکردیا ورنہ وہ پاکستان آنیوالے دریاؤں میں نقب نہ لگاتا ۔بھارت پچھلی سات دہائیوں سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کئے ہوئے ہے اوراب اس نے پاکستان کواس کے پانی کے حق سے بھی محروم کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگرعالمی ضمیر نے بھارت کوآبی جارحیت سے نہ روکا توجنوبی ایشیاء کاامن اورکروڑوں انسانوں کامستقبل خطرے میں پڑجائے گا ۔

error: Content is Protected!!