شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

لاہور(پاک نیوز)لاہور میں شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت اور کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئےہیں۔کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ن لیگی قیادت اور کارکنوں کے خلاف تھانہ لوہاری اور اقبال ٹاؤن میں مقدمات درج کئے گئےہیں۔پولیس اہلکاروں پر تشدد، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔ايس ايچ او لوہاري گيٹ کي مدعيت ميں درج مقدمے میں شہبازشریف سمیت18 ن لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔رہنماؤں میں شہبازشریف،حمزہ شہباز،جاوید ہاشمی ،عظمی بخاری، سائرہ افضل تارڑ،مریم اورنگزیب،کامران مائیکل سمیت درجنوں ن لیگی رہنما شامل ہیں۔رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ، دہشت گردی اقدام قتل اوردیکرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرليا گيا۔اس کے علاوہ پابندی پابندی کے باوجود جوڑے پل پر ریلی نکالنے ، حکومت پاکستان اور عدالتوں کے خلاف نعرے بازی کرنے اورپولیس اہلکاروں کوتشددکانشانہ بنانے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسي،طلحہ برکی،خواجہ سلمان رفیق، سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔تھانہ نواب ٹاؤن میں بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، اسلحہ کی نمائش اور ریلی نکالنے پر نون لیگ کے سابق ارکان اسمبلی سیف الملوک کھوکھر ، ملک شفیع کھوکھر ، ملک افضل کھوکھر سمیت دیگر پر بھی دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

error: Content is Protected!!