شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جاوید ہاشمی کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

جاوید ہاشمی کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

راولپنڈی(ڈیسک نیوز) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دی جس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین شکن پرویز مشرف آزاد گھوم رہا ہے جبکہ ملک کا تین بار وزیراعظم رہنے والا لیڈر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی اڈیالہ جیل میں اسیر سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کیلئے گئے تو جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہ دی ۔ واضح رہے کہ گزشہ روز سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو بھی نوازشریف سے ملنے نہیں دیا گیا تھا۔

error: Content is Protected!!