شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:ن لیگ کوجیتواناہے،راناحیات کوایم این اے اورایم پی اے بناناہے۔ راناسکندرحیات

جمبر:ن لیگ کوجیتواناہے،راناحیات کوایم این اے اورایم پی اے بناناہے۔ راناسکندرحیات

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں نوجوان قیادت اور ن لیگی امیدوار رانامحمد حیات کے بیٹے ضلعی چئیرمین راناسکندرحیات نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی شیر کی فتح کا دن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میاں غلام دستگیر نے جمبرکلاں میں ن لیگ کے ایک جلسہ کا اہتمام کیا جس میں ن لیگ کی مقامی قیادت کے ساتھ کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ جلسے سے ن لیگ کے امیدوار حلقہ این اے 140راناحیات کے صاحبزادے اور ضلعی چئیرمین راناحیات خان نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں راناسکندر حیات نے کہا کہ آپ اپنا ووٹ ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر دیں تب بھی ن لیگ آپ کونظر آئے گی کیونکہ ہمارے مخالفین نے کام تو دور کی بات علاقے میں آنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی جبکہ ہم نے کارکناں کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ن لیگ کو جتوانا ہے اور یہ ثابت کرنا ہے کہ جمبر ن لیگ کاتھا اور ن لیگ کا ہے۔ میرے اور آپ کے قائد راناحیات خاں نے کسی دور میں بھی جمبر کی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ ہمارے مخالفین عوام کے ساتھ ساتھ پارٹیوں کو بھی چھوڑتے رہے۔ 25جولائی کو آپ نے شیر پر مہر لگا کریہ ثابت کرنا ہے کہ ہم لوٹوں کو پسند نہیں کرتے۔

error: Content is Protected!!