شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نگراں وزیراعظم سے پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہم ملاقات

نگراں وزیراعظم سے پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہم ملاقات

لاہور(پاک نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نگراں وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات ہوئی جس میں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے آج لاہور میں نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سے ملاقات کی،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پرامن ماحول میں عام انتخابات منعقد کرانے کےلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

error: Content is Protected!!