شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:نااہل لیگ اورزرداری ملکربھی تبدیلی کاراستہ نہیں روک سکتے:ظہیرعباس کھوکھر

لاہور:نااہل لیگ اورزرداری ملکربھی تبدیلی کاراستہ نہیں روک سکتے:ظہیرعباس کھوکھر

کاہنہ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدواراین اے134ظہرعباس کھوکھرنے گزشتہ ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نااہل لیگ کے جعلی ڈگری رکھنے والے ایک رانے کی بجائے سو رانے مبشراقبال مل کر بھی تبدیلی کاراستہ نہیں روک سکتے۔تاحیات نااہل سزایافتہ مجرم کی تصویراورنعرہ لگاکرجاہل لیگ قوم کوگمراہ کرنے کی کوشش میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔عوام پاکستان تحریک انصاف کی شاندارقیادت عمران خان جیسے نڈراوربے لوث خدمت کاجذبہ رکھنے والوں کے ساتھ ہیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے الیکشن2018ء تبدیلی لائیں گے اوراس تبدیلی کے نتیجے میں عمران خان وزیراعظم پاکستان بن کرملکی سلامتی،خودمختاری سمیت تمام اداروں کو خودمختاراورمضبوط تربناکرملک پاکستان کوترقی کے راستے پرڈالیں گے۔انہوں نے کہاکے عوام اب نااہل لیگ کے جعلی اورجاہل امیدواروں کی کسی بات پرکان دھرے بغیرتبدیلی ساتھ دیں

error: Content is Protected!!