شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:25جولائی کو عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے:چوہدری نواز

لاہور:25جولائی کو عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے:چوہدری نواز

کاہنہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما اور پی پی 164اور این اے 132.سے میاں شہباز شریف کی انتخابی مہم کے انچارج چوہدری محمد نوازجٹ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نوازنے کہاکہ 25جولائی کو عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے اور الیکشن2018ء میں جھوٹ، منافقت۔ الزام تراشی اورگالی گلوچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ۔ن کے قائدمیاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کرنے والے کارکنوں کو گدھا کہنے والا الزام خان اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں کیخلاف غلیظ اور گھٹیا زبان استعمال کر نے پرعمران خان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر عمران خان کو اس بدزبانی کا جواب دیں گے ا نہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کا باعث بنیں گے۔ عوام کو بخوبی علم ہے کہ کس نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنا ر کیا۔اور کس نے تخریبی سیاست کی

error: Content is Protected!!