شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:25جولائی جمبر کی عوام کا فتح کا دن ہوگا۔رانا محمد حیات

جمبر:25جولائی جمبر کی عوام کا فتح کا دن ہوگا۔رانا محمد حیات

جمبر(نامہ نگار) میرےمخالفین اربوں روپوں کی کرپشن میں ملوث ہیں اور میرا دامن الحمداللہ صاف ہے۔ میرے مخالفین جو زبان استعمال کررہے ہیں اس میں ان کا قصور نہیں بلکہ ان کی لیڈر شپ کا قصور ہے جو خود گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے امیدوار حلقہ این اے 140رانام محمد حیات خان نے جمبر میں ایک شاندار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے کا اہتمام رفیق ماڈل سکول کے قریب کیا گیا جس میں جمبر کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ جلسہ رات دس بجے ہونا تھا مگر پھولنگر بائی پاس بلاک ہونے کی وجہ سے جلسہ رات ایک بجے شروع ہوا۔ جمبر کی عوام اپنے محبوب لیڈر کے لیے آدھی رات تک بیٹھی رہی۔ جلسے میں استقبالیہ رانا عامر نے پیش کیا اس کے علاوہ مقامی ن لیگی رہنما سید ذاکر شاہ، ذوالقرنین خانزادہ، چوہدری ذوالفقار ، رانا مرسلین، عمران کھوکھر، ملک شبیر، ملک شفیع، چوہدری راشد نے بھی خطاب کیا۔ راناحیات نے جمبر کی عوام سے وعدہ کیا کہ اگر انہوں نے پہلے کی طرح اس بار بھی کامیاب کرایا تو وہ اس سے زیادہ ترقیاتی کام کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جمبر کی عوام پر بڑا ناز ہے جو آدھی رات تک میرے انتظار میں بیٹھی رہی۔

error: Content is Protected!!