شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

لندن(نمائندہ سپورٹس)انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول میں،دوسرا 11 مئی کو ، تیسرا ون ڈے 14 مئی کو،چوتھا ون ڈے 17 مئی کو اور پانچواں 19 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔

error: Content is Protected!!