شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشنر فراہم کرنے کی منظوری

نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشنر فراہم کرنے کی منظوری

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشنر فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نگران وزیرقانون ضیاء حیدر رضوی کہتے ہیں ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں ایئرکنڈیشنر دینے کی سفارش کی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میرٹ کے مطابق احکامات جاری کر دیے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پنجاب کی نگران حکومت کو درخواست دی گئی تھی کہ طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹروں نے ایئرکنڈیشنر لگانے کی سفارش کی ہے۔ جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے معاملہ وزیر قانون پنجاب کے سپرد کیا۔ ضیاء حیدر رضوی نے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ایئرکنڈیشنر لگانے کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہے جبکہ یہ معاملہ سوموار کے روز کابینہ اجلاس میں بھی رکھا جائے گا۔

error: Content is Protected!!