شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف، مریم اور صفدر سے لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں

نواز شریف، مریم اور صفدر سے لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں

راولپنڈی: (دنیا نیوز) نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر سے پاکستان مسلم لیگ نون کے مختلف رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملاقات کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے اڈیالہ جیل کا 5 نمبر گیٹ مختص کیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد حسین، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، جاوید ہاشمی، چودھری تنویر، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، عقیل انجم ہاشمی، طارق فاطمی،غلام دستگیر، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی، دانیال چوھدری، حنا پرویز بٹ، علی رضا بلوچ، علی صفدر، پرویز رشید، مصدق ملک اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔خیال رہے سابق وزیرِاعظم گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹس کیے گئے، ڈاکٹروں کی جانب سے حالت تسلی بخش قرار دینے کے بعد نواز شریف کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا

error: Content is Protected!!