شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / گرینڈ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج

گرینڈ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج

اسلام آباد(پاک نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف گرینڈ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں راجہ ظفر الحق، بشریٰ گوہر، عبدالغفور حیدری، راجہ پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی ، جاوید ہاشمی، شیری رحمٰن، محمود اچکزئی، خورشید شاہ ، نوید قمر سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور الیکشن کمیشن کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بھی خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔

error: Content is Protected!!