شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے کل تک کا ٹائم

آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے کل تک کا ٹائم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی کا نمونہ جاری کر دیا ہے۔ بیان حلفی اوتھ کمشنر کی مہر کے ساتھ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار بغیر کسی دباؤ یا شرط کے سیاسی جماعت میں شمولیت کا بیان حلفی دے، سیاسی جماعت کا سربراہ بھی آزاد امیدوار کی پارٹی شمولیت سے متعلق رضامندی کا سرٹیفکیٹ دے۔ بیان حلفی اور پارٹی سرٹیفکیٹ متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں

error: Content is Protected!!