شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:با اثرافراد کا غریب بیواؤں کی زمین پر قبضہ

بھائی پھیرو:با اثرافراد کا غریب بیواؤں کی زمین پر قبضہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)با اثرافراد کا غریب بیواؤں کی زمین پر قبضہ غریب بیوہ عورتوں کے بچے پو تے پو تیاں در بدر ٹھو کریں کھا نے پر مجبوربا اثر عرس کے بہا نے زمین مانگتا پھر قبضہ کر لیتا اگر کو ئی غریب زمین وا پس مانگے توبا اژر افراد کا اپنے چیلوں کو بھیج کر اسلحہ دکھا کر جا ن سے ما ر دینے کی دھمکیاں دیتا اور جگہ سے دور رہنے کو کہتا تفصیلات کے مطابق بلو کی کے رہا ئشی سکینہ بی بی جو کہ بیوہ ہے ۔ اپنے پوتے پو تیاں کے ہمراہ اپنے مکان میں رہ رہی تھی جبکہ سکینہ بی بی کا ایک ہی بیٹا ہے اور محنت مزدوری کے لئے کئی کئی روز باہر رہتا ہے ۔ ساتھ ہے با اثر وڈیرہ جو کہ شراب کے نشے میں دھت رہتاہے ۔ نے اپنے سا تھیوں کے ہمراہ اپنی پڑوسی بیوہ سکینہ بی بی کے گھر پر قبضہ کرنے کو شش میں اس کے گھر کی چار دیواری گرا کر بو ڑھی بیوہ سکینہ بی بی اور اس کی پو تیوں پر تشدد کر کے انہیں گھر سے باہر نکال دیا ۔جس پر بو ڑھی بیوہ سکینہ بی بی اپنے پو تیوں کے ساتھ پڑوسیوں کے ہاں پناہ لی ۔ بو ڑھی سکینہ بی بی اور دوسری بیوہ عورتوں نے میڈیا کے نما ئندوں کو روتے ہوئے وڈیرہ مصطفی کے با رے میں بتایا کہ وہ عرس کے بہا نے ہم سے جگہ لیتا عرس کے بعد ہمیں اسلحہ دکھا کر دھکے دیکر باہر نکال دیتا اور رات کو شراب پی کر شراب کی بو تلیں دوسروں کے گھروں میں پھینک دیتا ۔ اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ اس نام با اژر وڈیرے سے ہما ری زمین واپس دلو اکر اس کوکڑی سے کڑی سزا دی جائے

error: Content is Protected!!