شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوا دی گئی: بیرسٹر علی ظفر

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوا دی گئی: بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(پاک نیوز) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کی سمری بھجوا دی گئی، نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جاؕئے گا۔اسلام آباد میں علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی بیانات آ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، حکومت کا 5 سال کا مینڈیٹ ہے انہیں کام کرنے دینا چاہیے اور آگے کی طرف دیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا جہاں قانون کے مطابق گنتی ضروری ہے وہاں ہونی چاہیئے، عمران خان نے بھی دوباری گنتی کرانے کے حوالے سے بیان دیا ہےبیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ دوبارہ گنتی کرانے سے الیکشن سے متعلق خدشات ختم ہو جاتے ہیں، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے کچھ مشکل اور سنجیدہ فیصلے کرنے ہونگے

error: Content is Protected!!