شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان، پرویز خٹک، ایاز صادق ضابطہ اخلاق کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران خان، پرویز خٹک، ایاز صادق ضابطہ اخلاق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک نیوز) انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا میں عمران خان کی گفتگو اور ووٹ کی رازداری سے متعلق دونوں مقدمات میں وکیل ہوں، دونوں کیسوں میں ایک ہی جواب دائر کر دیا ہے، عمران خان نے جان بوجھ کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا بیلٹ پیپر کی رازداری کے معاملے پر یہ جواب قبول نہیں۔سردار ایاز صادق کے وکیل کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا تمام لوگوں کے سامنے معافی مانگتا ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا ایاز صادق نے ایک اور جگہ کہا الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ ختیارات دئیے، آج سردار ایاز صادق نے اپنی اوقات دیکھ لی۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے وکیل سکندر بشیر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل سکندر بشیر نے کہا پرویزخٹک نے قوم سے معافی مانگی جو ٹی وی پر نشر بھی ہوئی، پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے بھی معافی مانگی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، پرویز خٹک، ایازصادق اور فضل الرحمان ضابطہ اخلاق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

error: Content is Protected!!