شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / الیکشن کمیشن نےعمران خان ، ایاز صادق ، پرویز خٹک کی معافی قبول کرلی

الیکشن کمیشن نےعمران خان ، ایاز صادق ، پرویز خٹک کی معافی قبول کرلی

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان ، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تحریری معافی قبول کر لی ہے اور پرویز خٹک کی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تینوں رہنمائوں پر الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایات درج کرائی گئی تھیں جن پر کارروائی جاری تھی۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روک رکھا تھا۔الیکشن کمیشن میں ہونے والی سماعت میں عمران خان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیلٹ پیپر کھلی جگہ پر خود نہیں رکھا تھا بلکہ ہجوم کی وجہ سے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے والی جگہ پر لگایا گیا پردہ گر گیا تھا جس کی وجہ سے عوام اس جگہ پر جمع ہوگئے ۔ عمران خان نے دانستہ طور پر ایسا نہیں کیا تھا بلکہ یہ سارا عمل غیر ارادی طور پر رونما ہوا اس لئے عمران خان کی معذرت قبول کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد تینوں رہنمائوں کی جانب سے معافی کی درخواست قبول کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا اور ساتھ ہی پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔الیکش کمیشن کی جانب سے تینوں رہنمائوں کو مستقبل میں بیان بازی کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

error: Content is Protected!!