شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:عمران خاں کے وزیر اعظم بننے پر دوسرے روز بھی جگہ جگہ پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن

بھائی پھیرو:عمران خاں کے وزیر اعظم بننے پر دوسرے روز بھی جگہ جگہ پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)عمران خاں کے وزیر اعظم بننے پر دوسرے روز بھی جگہ جگہ پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن۔ مٹھائیاں تقسیم۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔امید ہے اب قرضہ خوروں،قبضہ گروپوں،چوروں،رسہ گیروں اور ٹیکس چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔سیاسی رہنماوں اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کی توقعات ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خاں کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر دوسرے روز بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جگہ جگہ جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔کئی جگہوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔تحریک انصاف کے رہنما تنویر چوہدری منہاس نے اپنے ڈیرے پر آتش بازی کا اہتمام بھی کیااور مٹھائی تقسیم کی۔انہوں نے کہا ظلم کی سیاہ رات چھٹ چکی ہے اور اب انصاف کا سور ج طلوع ہوگا۔جماعت اسلامی کچہ پکا کے رہنما عبدالناصر نے کہا کہ امیدہے عمران خاں پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں کسان طبقہ تباہ و برباد ہوا اور لٹیرے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے زراعت تباہ ہوگئی۔امید ہے عمران خاں قبضہ گروپوں،قرضہ خوروں،چوروں،رسہ گیروں اور ٹیکس چوروں کا کڑا احتساب کریں گے اور لٹیری شوگر ملوں سے کسانوں کے اربوں کے واجبات جلد از جلد دلوا کر ستر فی صدکسانوں کے مطالبات منظور کرلیں گے۔

error: Content is Protected!!