شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کورٹ کاعمران خان کےوزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جائیداد ضبط کرنےکا حکم

کورٹ کاعمران خان کےوزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جائیداد ضبط کرنےکا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر بنتے ہی ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بڑی مشکل میں پھنس گئے، عدالت نے ساری جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سٹی کورٹ کراچی میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سمیت نسرین جلیل اور دیگر رہنمائوں کے خلاف لائوڈ سپیکرایکٹ خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ کراچی نے خالد مقبول صدیقی،نسرین جلیل اور دیگر کو اشتہاری قراردیدیااور ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادجائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیاہے۔کیس کی مزید سماعت5 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

error: Content is Protected!!