شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مارکرمنشیات کی بھاری مقدار بر آمد کرلی،گینگ کا سرغنہ گرفتار

بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مارکرمنشیات کی بھاری مقدار بر آمد کرلی،گینگ کا سرغنہ گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات کی بھاری مقدار بر آمد کر کے بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کا سرغنہ گرفتار۔ بدنام زمانہ منشیات فروش میلوں میں منشیات سپلائی کرنے کا ماسٹر مائینڈ تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بھائی پھیروکے ایس ایچ اوراحیل احمدخاں کی منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ریڈنگ پارٹی کے سب انسپکٹرمحمد طارق اور دیگر ہمراہی پولیس والوں نے جمبر موڑ پر چھاپہ مار کربدنام زمانہ بین الاضلاعی منشیات فروش شہزاد کو کار میں منشیات کی بھاری مقدار لے جاتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم گرفتار کر لیااور اس کے قبضہ سے دو من بھنگ بر آمد کرلی۔ ملزم نواحی گاؤں مچھر پورہ کا رہائشی اور کافی عرصہ سے میلوں ٹھیلوں میں بھنگ اور دیگر منشیات کی سپلائی کر رہا تھا۔بھائی پھیرو صدر پولیس کے کامیاب آ پریشن پر عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

error: Content is Protected!!