شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سعودی عرب: 41 خواتین کو مساجد میں اہم عہدے سونپ دیے گئے

سعودی عرب: 41 خواتین کو مساجد میں اہم عہدے سونپ دیے گئے

ریاض (ڈیسک نیوز) الحرمین الشریفین سے متعلق انتظامی امور کے نگران ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دنیا کے مقدس ترین مقام پر خدمات کی انجام دہی کے لیے 41 خواتین کی اعلیٰ عہدوں پر تقرری کا حکم جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدام بھی سعودی حکومت کو 2030 تک ایک جدید ریاست بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق مسلمان خواتین معاشرے کا ایک اہم ستون ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الحرمین الشریفین کے انتظامی امور سرانجام دینے کے لئے ان کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں

error: Content is Protected!!