شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:چوری اور ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

بھائی پھیرو:چوری اور ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں چوری اور ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم۔خواتین پر ڈاکووں کے تشدد سے ایک عورت کو دل کا دورہ ۔سی سی فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح نظر آنے کے باوجود سٹی پولیس ملزمان نہ پکڑ سکی ۔ ۔تفصیلات کے مطابق پہلی واردات میں گزشتہ رات سات مسلح ڈاکو بھائی پھیرو کی نواحی بستی فیصل ٹاؤن کے علی رضا کے گھر میں گھس آئے اور آتے ہی تمام گھر والوں کے بازو اور ٹانگیں باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا اور گھرکے تالے توڑ کر اسی ہزار روپے نقدی،دو تولہ کے زیورات،قیمتی پارچات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر گھرکا صفایا کرگئے ۔واقع کی اطلاع تھانہ سٹی کو کی گئی مگر پولیس وہاں کئی گھنٹے بعدپہنچی اور درخواست کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔چوری کی دوسری واردات گزشتہ روز تھانہ سٹی بھائی پھیرو سے چند گز دور رانا عدنان کے سپر سٹور پر ہوئی ۔علی الصبح ایک چور گھس آیا اور آنکھ چرا کر ساٹھ ہزار روہیے گلے سے نکال کر فرار ہو گیا،سی سی فوٹیج میں چور کی شکل واضح نظر آنے کے باوجود سٹی پولیس بھائی پھیرو ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی بلکہ درخواست کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ڈکیتی کی تیسری واردات میں نواحی اڈا دینا ناتھ ملتان روڈ پرنتھے جاگیر جانے والی دوخواتین کو پہلے سے موجوددو خواتین ڈاکوؤں سمیت چار کار سوار ڈاکوؤں نے خواتین کوکار میں زبردستی اغواء کرکے ویرانے پر لے جاکران سے ہزاروں روپے نقدی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔وحشیانہ تشدد سے لٹنے والی ایک خاتون کو دل کا دورہ پڑ گیا جسے لاہور کارڈیالوجی ہسپتال داخل کروادیا ۔تفصیلات کے مطابق طارق آباد مانگا اوتاڑ کی رہائشی دو خواتین نتھے جاگیر جانے کیلئے اڈا دیناتھ پر موجود تھیں کار میں سوار دومسلح ڈاکو خواتین نے دونوں خواتین کو زبردست اپنی کار میں بٹھا لیا اور دور ویرانے میں لے گئے جہاں کار میں موجود دو مرد ڈاکوؤں نے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے ہزاروں روپے نقدی چار تولے طلائی زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ لیں شدید تشدد کی وجہ سے ایک خاتون کو دل کا دورہ بھی پڑ گیا جس سے ڈاکو انہیں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے اسی اثناء میں اس کی بہو نے اسے اٹھا کر قریبی ہسپتال میں لے گئی تو ڈیوٹی ڈاکٹروں نے انہیں لاہور کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرناک ہے ۔جنید بھٹی نے اسکی تحریری درخواست تھانہ بھائی پھیرو میں دی مگر تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔انجمن تحفظ شہریاں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھائی پھیرو کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔انجمن نے اعلان کیا کہ جلد ہی تاجروں کا ایک وفد ڈی پی او قصور کو شہر کے امن عامہ کی بگڑتی صورت حال سے آگاہ کرے گا۔

error: Content is Protected!!