شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے

لا ہو ر (پاک نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ترجمان( ن) لیگ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرا میں ہو گی۔خیال رہے کہ کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا سابق خاتون اول گزشتہ روز لندن میں 68برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔بیگم کلثوم نواز کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی ہے جب کہ شہباز شریف کلثوم نواز کی میت کو لینے کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی امامت معروف مذہبی شخصیت اور عالم دین طارق جمیل کریں گے۔نماز جنازہ کے بعد بیگم کلثوم نواز کو انکے سسر میاں شریف کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

error: Content is Protected!!