شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بیگم کلثوم نواز کا سفر آخرت، میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

بیگم کلثوم نواز کا سفر آخرت، میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی، سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو آج جاتی امرا میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا، نمازجنازہ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی امامت مولانا طارق جمیل کریں گے، جس کے بعد انہیں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیاجائے گا۔ رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھتیجے سلمان شہباز، نواسے جنید صفدر کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں شریف میڈیکل سٹی میں بیگم کلثوم کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اس موقع پر منتظمین کو ہدایت کی کہ انتظامات بہترین ہونے چاہئیں، جنازے میں شریک کسی فرد کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے اپنے والد اور بھائی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ک

error: Content is Protected!!