شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بیگم کلثوم نواز کی آج رسم قل، صرف اہلخانہ شریک ہوں گے، شہباز شریف

بیگم کلثوم نواز کی آج رسم قل، صرف اہلخانہ شریک ہوں گے، شہباز شریف

لاہور (پاک نیوز) سابق خاتون اول کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جا رہی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی اظہار افسوس کے لیے آج شریف فیملی کی رہائش گاہ پہنچ رہے ہیں۔لاہور میں بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد افسوس کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق خاتون اول کی رسم قل آج جاتی امرا میں ادا کی جارہی ہے، جس میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نمازہ جنازہ میں شرکت پر قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دعائے قل میں شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواست کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں ہی دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ جاتی امرا میں رسم قل کا اہتمام صرف شریف خاندان کے افراد کیلئے ہے، یہ فیصلہ عوام کو سفر کی مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری بھی آج جاتی امرا پہنچ رہے ہیں، دونوں رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا

error: Content is Protected!!