شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے

جدہ(پاک نیوز ڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، بیلجئیم اور خلیجی ممالک سمیت یورپ میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔امریکا میں بھی مسلم کمیونٹی کی اکثریت آج عید منائے گی، جبکہ ترکی میں بھی آج عید ہے۔ جاپان اور انڈونیشیا کے مسلمان بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔فرانس اور آسٹریلیا میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ پیرس کی جامع مسجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ فقہ جعفریہ کے تحت عید ہفتہ 16 جون کو ہوگی۔سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں صبح نماز عید ادا کی گئی، جس میں 15 لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

error: Content is Protected!!