شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : سی آئی اے پولیس کی 2 مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں، 16سو گرام چرس و اسلحہ برآمد
loading...
جہلم : سی آئی اے پولیس کی 2 مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں، 16سو گرام چرس و اسلحہ برآمد

جہلم : سی آئی اے پولیس کی 2 مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں، 16سو گرام چرس و اسلحہ برآمد

جہلم (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں ، 16سو گرام چرس و اسلحہ بر آمد ملزمان گرفتار تفتیش شروع ، ارسلان حیدر منگلا روڈ دینہ میں مخصوص گاہکوں کو چرس گردہ فروخت کر رہا تھا کہ پکڑا گیا نصر اقبال کی نوگراں کے قریب ناکہ پر تلاشی لی گئی تو 30بور موذر بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے پولیس جہلم نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں کی ہیں پہلے واقع میں پولیس ملازمین کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ارسلان حیدر ولد سید شفیق حیدر سکنہ ہڈالہ سیداں منگلا روڈ دینہ پر اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس ، گردہ فروخت کر رہا ہے تو سی آئی اے پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ارسلان حیدر کو ساپر سمیت گرفتار کر لیا ۔ جس میں چرس گردہ موجود تھی جس کا وزن 16 سو گرام تھا دوسری کاروائی جہلم کے علاقہ نوگراں کے قریب ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار نصر اقبال ولد محمد اشرف سکنہ چیلیانوالہ گجرات کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے ایک 30 بور موذر اور پانچ گولیاں برآمد ہوئی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top