شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اساتذہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اساتذہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی(نامہ نگار) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پریس کلب کے باہر اساتذہ نے احتجاج کیا اور اپنی فریاد حکمرانوں تک پہنچانے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش تاہم پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ایک بار پھر اساتذہ نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین کا تعلق شکار پور، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز سے تھا اور اُن کا مطالبہ تھا کہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے اساتذہ کو آفر لیٹر جاری کیے جائیں جبکہ جنہیں لیٹر دیے جاچکے اُن کو تنخواہیں ادا کی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے اساتذہ کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، پولیس حکام نے مذاکرات کی کوشش کی مگر اساتذہ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے پر بضد تھے۔پولیس حکام کے مطابق 3 اساتذہ کر گرفتار کیا گیا ہے جن میں 2 معمولی زخمی ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سندھ ناصر حسین شاہ پریس کلب پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد انہیں تنخواہوں کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد پولیس نے حراست میں لیے گئے اساتذہ کو بھی رہا کردیا۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!