شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لاہور: پاکستان فلاح پارٹی نے الیکشن کمیشن میٹنگ کا بائیکاٹ کردیا

لاہور: پاکستان فلاح پارٹی نے الیکشن کمیشن میٹنگ کا بائیکاٹ کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)قانون کاعدم نفاذ،پاکستان فلاح پارٹی نے الیکشن کمیشن میٹنگ کا بائیکاٹ کردیا،این اے 120میں الیکشن مہم چلانے والے ممبران اسمبلی،وزراء ،مئیرز،ڈپٹی مئیرز،چےئرمین ،کونسلرز کو بلاتفریق گرفتار کیا جائے ،بڑی سیاسی جماعتوں کیلئے قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، انتخابی قوانین کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے ،چھوٹی جماعتوں اورآزاد امیدواروں کیلئے لاتعداد رکاوٹیں موجود ہیں ،چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواران کی پبلسٹی دن رات اتاری جارہی ہیں، آپکی جانب سے میٹنگز اورالیکٹرول ووٹنگ کیلئے بلائے جانیوالا اجلاس محض وقت کا ضیاح ہے،ان خیالات کا اظہارپاکستان فلاح پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 120لاہورعطاء محمدقصوری نے “الیکشن کمیشن “کوبھجوائے جانیوالے احتجاجی لیٹرمیں کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے،قانون نافظ کرنیوالے اداروں،الیکشن کمیشن اور عدلیہ نے انتخابات کے متعلقہ درخوستوں اور بے ضابطگیوں پر خاموشی اختیار کی اور بڑی سیاسی جماعتوں کو قانون سے کھیلنے کی چھٹی دی تو تاریخ کبھی انہیں معاف نہیں کریگی،آج مخصوص امیدواروں پر ملکی وسائل لٹائے جارہے ہیں جبکہ شریف النفس امیدوار مایوس ہوکرگھروں میں مقیم ہونے پرمجبور ہیں،قانون سب کیلئے یکساں ہوگا تو ہی قائداعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بن سکتا ہے ،عطاء محمدقصوری مزیدنے کہا کہ وزراء ،حکومتی مشینری اور ممبران اسمبلی،چےئرمین یونین کونسلز،کونسلرز،مےئر،ڈپٹی مےئرز کھلم کھلاء مخصوص جماعتوں کی الیکشن مہم چلارہے ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے محض شوکاز نوٹس کافی نہیں ، ہمارے منتخب سیاستدان قانون کی خلاف ورزی کو اپنا حق سمجھتے ہیں،یونین کونسل لیول پر مہم چلانے والوں اورڈیوٹیاں دینے والے کارکنان اور سیاستدانوں کو لاہوربدرکیا جائے تاکہ قانون کی بالادستی میں الیکشن پراسس مکمل ہواور عام آدمی کے ووٹ سے تبدیلی آسکے۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!