شہ سرخیاں
Home / Uncategorized / پانچ سال کے دوران پنجاب چوری اور ڈکیتی کے اعدادو شمار میں سرفہرست

پانچ سال کے دوران پنجاب چوری اور ڈکیتی کے اعدادو شمار میں سرفہرست

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزارت داخلہ نے پانچ سال کے دوران ملک بھر میں چوریوں ، ڈکیتیوں اور خود کش حملوں کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کر دہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموئی طور پر ڈکیتی کے ایک لاکھ 19 ہزار 796 ، چوری کے 3 لاکھ 74 ہزار 309 جبکہ خود کش حملوں کے 165 مقدمات در ج ہوئے۔ پنجاب گزشتہ پانچ سال کے چوری اور ڈکیتی کے اعدادو شمار میں سرفہرست ہے ۔ پنجاب میں پانچ سال کے دوران ڈکیتی کے 93 ہزار 126 جبکہ چوری کے 31 ہزار 730 مقدمات درج ہوئے ۔ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں پانچ سال کے دوران 21 ہزار 201 مقدمات ڈکیتی جبکہ 46 ہزار 238 مقدمات چوری کے درج ہوئے ۔ خیبر پختونخواہ خود کش حملوں کے مقدمات میں سرفہرست ہے جہاں پانچ برس کے دوران 106 مقدمات خود کش حملوں کے درج کیئے گئے ہیں۔

x

Check Also

عظیم الشان قومی کتا ب میلے کا انعقاد

نیشنل بک فاؤنڈیشن کا ادارہ گزشتہ پینتالیس برسوں سے کتب بینی اور ...

Connect!