شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ٹیکسلا:وارڈ نمبر 7 میں سیاسی ہل چل، معروف تعلیمی و سیاسی شخصیت راجہ طارق محمود پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

ٹیکسلا:وارڈ نمبر 7 میں سیاسی ہل چل، معروف تعلیمی و سیاسی شخصیت راجہ طارق محمود پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

ٹیکسلا(نا مہ نگار) وارڈ نمبر سات میں سیاسی ہل چل ، معروف تعلیمی و سیاسی شخصیت راجہ طارق محمود پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،ایم این اے غلام سرور خان، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر ، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ، وارڈ نمبر سات کے سیاسی زعما، یوتھ ونگ واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، پی ٹی آئی واہ کینٹ کے عہدیداران کی جانب سے پر تپاک ویلکم،تقریب کا انعقاد مارگلہ شادی ہال واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر عثمان گل کی جانب سے کیا گیا،باوا اکرم انکے فرزند عثمان گل کی کاوشوں سے راجہ طارق پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ طارق محمود سابق امیدوار وارڈ نمبرسات برائے کونسلر کا کہنا تھا کہ وہ بلا مشروط پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کی فعالیت اور اسکے وقار کے لئے اپنی تمام تر تونائیاں صرف کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے راجہ طارق محمود نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف جوائن کر رہا ہوں ، اور مکمل طور پر اپنے قائدین غلام سرور خان ، ملک تیمور مسعود اکبر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،عملی طور پر کام کر کے ثابت کرونگا کہ میں پارٹی کے ساتھ کتنا مخلص ہوں،انکا کہنا تھاکہ بلخصوص وارڈ نمبر سات میں آپکو واضح تبدیلی نظر آئے گی،انھوں نے سٹیج سے ا س بات کی تردید کی کہ میرے متعلق ایک منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ میں کسی شرط سے پارٹی میں شامل ہوا ہوں میں اس بات کی مکمل طور پر تردید کرتا ہوں میں پارٹی میں بلا مشروط شامل ہوا ہوں،مسلمہ اصول ہے کہ کسی کی قیادت ، امامت کو مشروط نہیں مانا جاتا،انھوں نے صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ واہ کینٹ عثمان گل کی صلاحیتوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا،تقریب میں معروف ماہر تعلیم طاہر درانی، عطا الرحمان چوہدری،صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ ملک عابد محمود، امتیاز خان، ملک احتشام، عمران خان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

error: Content is Protected!!