شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ٹیکسلا: ٹیکسلا دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ٹیکسلا: ٹیکسلا دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ٹیکسلا (نامہ نگار) ٹیکسلا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر کے زریعے اطلاع ملی کہ مارگلہ ہلز کے پاس دو اشخاص مشکوک موجود ہیں جن کے پاس بھاری سامان ہے ، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک یار محمد نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد پھول حسین شاہ ولد علی حیدر شاہ ساکن ڈھوک وجن ٹیکسلا ، محمد اسلم ولد عبدالمجید ساکن مارگلہ کو گرفتار کر لیا ، جبکہ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد سیفٹی تار کے نو عدد بنڈل 1800 میٹرز وائر،150 عدد بارودی سٹکس،اور 400 ڈیٹو نیٹرز نان الیکٹرک برآمد کر لئے،پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!