شہ سرخیاں
Home / پاکستان / 2013 کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین اور آسمان کا فرق ہے،نوازشریف

2013 کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین اور آسمان کا فرق ہے،نوازشریف

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کے چھٹے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ 2018 میں خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوگی۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کے چھٹے اجلاس سے خطاب میں منتخب ہونے والے پارٹی عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی۔نوازشریف نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت سے بار بار پارٹی کا صدر منتخب ہوا،میرے نزدیک پارٹی کارکنوں کا بہت اہم مقام ہے۔وزیر اعظم کاکہناتھاکہ آپ نے صوبے میں کام کیا ہوتا تو لوگ آپ کے معترف ہوتے،خیبرپختونخواہ کے لوگ دیکھتے ہیں نئے پاکستان کے نام پر ووٹ لینےوالا کنٹینر پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، تین سالوں میں زر مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔انہوں نےکہا کہ 2018 میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی، لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ایسا لگتا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے،ملک دہشت گردی کا شکار تھا،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نہیں بلکہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملک میں شامل ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےبجلی کےکارخانوں کی سرمایہ کاری کاوعدہ کیا،بجلی کاکارخانہ لگانےکے لیے رقم نہیں تھی،ایک کارخانےپر ایک ارب ڈالر لگتے ہیں،2018 کے بعد 30ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔نواز شریف نے کہا کہ اپنی ایمانداری کی بدولت بجلی کے کارخانوں میں 100ارب روپے کی بچت کی ، ہم نے قوم سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا بجلی سستی کرنے کا نہیں، یہ قوم کے لیے بونس ہے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...