شہ سرخیاں
Home / پاکستان / شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 26 ارب ہرجانہ دائر کرنے کااعلان

شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 26 ارب ہرجانہ دائر کرنے کااعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فرنٹ مین کے حوالے سے الزامات پر عمران خان کے خلاف چبیس ارب چون کروڑ روپے ہرجانہ دائر کرنے کااعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی امور نمٹانے میں کرپشن ثابت ہو تو ہر طرح کی سزا کیلئے تیار ہوں۔عمران خان کے الزامات پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پھر پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام آباد بند کرنے والے دراصل پاکستان کو بند کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فرنٹ مین کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کا کنٹریکٹ پیپلزپارٹی، جبکہ آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ پرویز الٰہی دور میں دیا گیا۔ ہم نے صرف اسے مکمل کیا ہے۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فرنٹ مین تو آپ کے ارد گرد ہیں ایک لوگوں کے قرضے معاف کرا کر امیر ترین بن گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پہلی بار الزامات پر چبھیس ارب چون کروڑ ہرجانہ کا دعویٰ دائر کررہا ہوں۔ عدالت سے ہاتھ جوڑ کراستدعا ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...